اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان جاں بحق

نارووال میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ڈی پی او نارووال کے مطابق نوجوان آج صبح نارووال کے علاقے چندووال میں وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے جاں بحق ہوا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کیلئے گاڑیاں کرتار پور جارہی تھیں جب مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی گاڑی اوورٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرائی جسکے نتیجے میں ابوبکر نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی سے متعلق حکومت سے رپورٹ طلب

ڈی پی او کے مطابق نوجوان کے لواحقین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اور تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں