گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی سربراہی میں گوجرانوالہ پولیس کی ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔
ایس پی صدر ڈویژن شاہد نواز وڑائچ، اے ایس پی سرکل کامونکی سردار ایاز کی زیرِنگرانی ایس ایچ او سٹی کامونکی سب انسپکٹر عثمان ذوالنورین و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اشرف عرف اچھو اوڈھ ڈکیت کے 5 ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔
ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے رہنے والے ہیں اور مختلف اوقات میں گوجرانوالہ کے مضافات میں وارداتیں کرنے کی غرض سے آتے رہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔