بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں اپنی فلم شمشیرا کے پروموشن کے لیے ڈولی سنگھ کو سوشل میڈیا پر ایک مختصر انٹرویو دیا۔
رنبیر نے انٹرویو کے دوران میزبان کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے میڑک میں صرف 53 فیصد نمبر حاصل کیے جس پر میزبان ڈولی سنگھ بھی چونک گئی ۔ رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے پہلے لڑکے تھے جنہوں نے میڑک پاس کیا۔
View this post on Instagram
رنبیر کپور نئی فلم شیرا میں 4 سال بعد بڑے پردے پر نظر آئیں گے، فلم میں انہوں نے پہلی بار ڈبل کریکٹر نبھایا ہے۔ فلم 21 جولائی کو بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی فلم میں سنجے دت منفی کردار میں نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں: اٹالین سیاح نے پشاور میں خود کشی کر لی، آخری خط بھی منظر عام پر