پاکستان فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم بھارت کی فلم کا مقابلہ نہیں کر سکتے اسی طرح بھارت کا ٹی وی ہمارے ڈرامہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔
عدنان صدیقی نےثانیہ مراز کے ڈیجیٹل شو ”دی مرزا ملک شو“میں پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کے ہمراہ شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ڈرامہ اور ہندی فلم کی تعریف کی ۔
مزید پڑھیں: پولیس اہلکاروں نے ڈکیتی کا پیشہ اپنا لیا، ایک اور واقعہ منظر عام آگیا
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارتی فلم ایک مثال ہے اسی طرح پاکستانی ڈرامہ بھی ایک مثال ہے۔جس درجے کی فلم بھارت میں بنتی ہے وہ ہم نہیں بناتے،اسی طرح جو ڈرامہ پاکستان میں بنتا ہے اس معیار کا بھارت میں نہیں بنتا۔