اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

طاہر شاہ کا نئے گانے کیساتھ واپسی کا ارادہ

منفرد انداز کے سبب اپنی پہچان بنانے والے مشہور گلوکار طاہر شاہ نے دو سال بعد نئے گانے کے ساتھ واپسی کا عندیہ دیا ہے۔

مشہور گانے ’آئی ٹو آئی‘ کے گلوکار طاہر شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔

گلوکار نے اس ٹوئٹ میں اپنے آنے والے نئے گانےسے متعلق اعلان کیا ہے جو رواں ماہ 10 جون 2023ء کو ریلیز کیا جائے گا۔

گلوکار نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’طاہر شاہ کے ایک نئے دور کا آغاز۔‘

latest urdu news

گلوکار نے اپنی اس ٹوئٹ میں پروجیکٹ کی تفصیلات تو شیئر نہیں کی ہیں مگر اس پیغام نے اُن کے چاہنے والوں میں کھلبلی مچادی ہے۔

یاد رہے کہ طاہر شاہ نے 2013ء میں اپنا پہلا گانا ’آئی ٹو آئی‘ جاری کیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہو گئے تھے۔

اس گانے کو اب تک 28 لاکھ سے زائد افراد دیکھ اور سُن چکے ہیں۔طاہر شاہ کے اس گانے کو بھارتی کاپی ماسٹر گلوکار، جوبن نوٹیال نے بھی چوری کر کے اپنی آواز میں گایا تھا۔

2016ء میں طاہر شاہ اپنے نئے گانے ’اینجل‘ کے ساتھ واپس آئے تھے۔ 2020ء میں اُنہوں نے اینیمیٹڈ ویڈیو کے ساتھ گانا ’فرشتہ‘ ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول ہو گیا تھا۔

انہوں نے اپنا یہ گانا تمام چھوٹے ’معصوم بچوں‘ کے نام کیا تھا جنہیں وہ ’زمین کے فرشتے‘ کہتے ہیں۔