اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,084,987FansLike
10,010FollowersFollow
594,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ریحام خان کو چوتھی شادی کے لیے پرپوزل آنے لگے

چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ و میزبان ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کی گردش کرتی خبروں کے بعد انہیں چوتھی بار شادی کے لیے رشتے موصول ہونے لگے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق سے متعلق افواہوں کے بعد چوتھی بار شادی کے لیے رشتے آنے لگے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرزا بلال کے موبائل فون پر پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں ان سے مدد طلب کی گئی ہے۔

urdu breaking news

ویڈیو میں ریحام خان اور مرزا بلال نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ پیغام بیھجنے والے مرزا بلال سے ان (ریحام) کا نمبر اور رشتے کے لیے مدد مانگ رہے ہیں اور جواب نہ دینے پر انہیں سیڈ ایموجی بھی ارسال کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ریحام خان اور ان کے تیسرے شوہر مرزا بلال کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھی۔

بعدازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر کے ان تمام افواہوں کی تردید کر دی تھی۔