ممبئی، سنی دیول کی نشے میں دھت سڑک پر گھومتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول ایک مصروف سڑک پر اس انداز میں چلتے نظر آرہے ہیں جیسے اپنے ہوش میں نہ ہوں، اسی دوران سڑک پر سے گزرتے ہوئے ایک رکشہ ڈرائیور رک کر انہیں اپنے رکشے میں بٹھا لیتاہے۔
مسٹر یونیورس 57 سال کی عمر میں چل بسے
ایسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سنی دیول نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ” ایکس “ پر اپنی مکمل ویڈیو شیئر کی، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ”افواہوں کا سفربس یہیں تک تھا “۔
Afwaahon ka ‘Safar’ bas yahin tak 🙏🙏#Shooting #BTS pic.twitter.com/MS6kSUAKzL
— Sunny Deol (@iamsunnydeol) December 6, 2023
دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ویڈیو کلپ اصلی ہے لیکن سنی دیول نے اصل میں شراب نہیں پی تھی بلکہ وہ شراب پینے کی ایکٹنگ کر ہے تھے اور وائرل ہونیوالی ویڈیو کا یہ کلپ انکی نئی آنے والی فلم ” سفر“ کی شوٹنگ سے لیا گیا ہے۔