لاہور، پاکستان کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کی طرف اشارے دے دیے۔
اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے ایکس ( سابق ٹوئٹر) ہر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں انہوں نے کسی مرد کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ اور اس شخص کا چہرہ نظر آرہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں، اس تصویر کیساتھ انہوں نے چند اشعار بھی لکھے، جوکہ یہ تھے ” تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندش کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جارہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے ، منزل تو مل جائے گی، جانا مگر کہاں “
تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں
رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں
چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے
منزل تو مل ہی جائے ، جانا مگر کہاں
رابی
thama ho hath tum ne dunya ka dar kahan
rishton ki bandishon ka wesa asar kahan
chore to jaa rehi hon dunya ko sab se peechey… pic.twitter.com/neRIuq6uhD— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) December 9, 2023
رابی پیرزادہ نے تصویر میں موجود شخص کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا تاہم صارفین نے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنا شروع کر دہے ہیں۔