لاہور، سوہا افضل نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ کسی مرد کی چوتھی بیوی بھی بننے کو تیار ہیں۔
سوہا افضل کی مرد کی جانب سے متعدد شادیاں کیے جانے کے معاملے پر گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ مرد کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کا حق حاصل ہونے پر بات کرتی دکھائی دیں۔
View this post on Instagram
نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو چار شادیاں کرنی چاہئیں؟ سوہا افضل نے کہا کہ کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں۔
ٹی وی میزبان نے اپنے دلائل میں کہا کہ جب خدا نے مردوں کو زیادہ شادیوں کی اجازت دی ہے تو انسان کون ہوتے ہیں انہیں روکنے والے؟