اسلام آباد، بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے والدین بننے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے پیغام میں ویرات کوہلی نے بتایا کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی، اپنے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے تحریر کیا کہ وامیکا کے چھوٹے بھائی ”اکے“ کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں۔
View this post on Instagram
ویرات کوہلی نے چاہنے والوں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی بھی درخواست کی ہے۔