پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی کے فوٹو شوٹ کے حوالے سے دلچسپ گفتگو شیئر کی ہے۔
ماہرہ خان نے اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نکاح سے پہلے شوہر سلیم کیساتھ اپنا فوٹو شوٹ نہیں کروانا چاہتی تھی۔
نکاح نامے پر دستخط کرنے کے بعد میں خود سلیم کے پاس چل کر گئی۔ سلیم کے پاس جاکر میں بھول گئی کہ فوٹو شوٹ کروانا ہے اور سب لوگ ہم سے ملنے آرہے تھے، پھر اتنے میں فوٹو گرافر نے کہا کہ سورج کی روشنی ختم ہو رہی ہے جلدی سے تصاویر لے لیں۔
ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں زیادہ پوز میں تصاویر نہیں لینا چاہتی تھی۔
واضح رہے ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم کریم سے گزشتہ سال اکتوبر میں شادی کی تھی۔