اپنے سخت بیانات کی وجہ سے معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ میں اور شاہ رخ خان اسٹاز کی آخری نسل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی اداکار کے کیرئیر میں صرف ہٹ فلمیں نہیں آئیں، شاہ رخ خان کی فلمیں 10 سال تک نہیں چلیں اور پھر پٹھان ہٹ ہوگئی، میری فلمیں سات آٹھ سال تک نہیں چلیں لیکن پھر کوئین نے توجہ سمیٹی۔
اپنی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اب فلم ایمرجنسی آرہی ہے اور شاید یہ فلم ہٹ ہوجائے، کنگنا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اور شاہ رخ خان اس نسل کے آخری سپر اسٹارز ہیں اور ہم آخری چہرے ہیں۔