اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اس بات سے خوفزدہ ہوں کہ اللہ کو کیا جواب دوں گی، ہانیہ عامر

کراچی، اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ وہ خود کو ملنے والی شہرت سے خوفزدہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ اپنی شہرت سے خوفزدہ ہیں، انکا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنی ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ میں موت کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی کہ آپ نے سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر پوسٹ کیں اور اچھے پیسے کمائے؟

اداکارہ نے کہا کہ میرا مقصد مثبت کاموں کو پھیلانا اور اپنے کام کے ذریعے لوگوں کو خوش کرنا ہے، لوگ دماغی صحت کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتے ہیں، لیکن میں نے ہمیشہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کی ہے، لوگوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ دماغی بیماری کا علاج بھی موجود ہے۔

ہانیہ عامر نے پہلی پاکستانی نیٹ فلکس سیریز ”جو بچے ہیں سنگھ سمیٹ لو“ کی کاسٹ کا حصہ بننے پر اپنے جوش کا اظہار کیا ہے لیکن سیریز میں اپنے کردار یا کہانی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر ایک پاکستانی اداکارہ ہے، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پاکستانی فلم جان سے کیا، اس فلم میں ہانیہ عامر کے کام کو بہت سراہا گیا اور انکے اس کردار کو لکس ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا، فلم جان کی کامیابی کے بعد وہ نیسلے اور سنسلک کے اشتہارات میں بھی اکثر نظر آتی ہیں۔

latest urdu news