اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

صباء فیصل بیٹی پر تنقید کے جواب میں میدان میں آگئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بیٹی سعدیہ فیصل کی حمایت میں کہا کہ آج کل نیکی کرکے دوسروں کو بتانا ضروری ہے۔

کچھ دن پہلے اداکارہ سعدیہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

ویڈیو میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے گرمی بڑھنے کی وجہ سے اپنے ملازم کے لیے کچن میں ایئر کولر رکھوا دیا ہے۔

ویڈیو شیئر کرنے پر اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ نیکی کا عمل کرنے کے بعد اسکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

اداکارہ سعدیہ کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا شکار ہونے کے بعد صبا فیصل اپنی بیٹی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ آج کل نیکی کرکے بتانا اسلیے ضروری ہے تاکہ دوسروں کے دل میں احساس جگایا جاسکے۔

latest urdu news