پشاور، محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے کاروبار کے نام پرکالعدم تنظیم داعش کو فنڈنگ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم سلطان سے 11 ہزار ڈالر، ایک لاکھ 50 ہزار یورو اور 22 ہزار ریال برآمد کرلیے گئےہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ تھا نہ سی ٹی ڈی میں دہشت گرد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔
باجوہ، فیض ، ثاقب نثار،کھوسہ، عظمت سعیداور اعجاز الاحسن قومی مجرم ہیں: نواز شریف
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی جیب سے پشتو کی تحریر بھی برآمد ہوئی جس میں ٹارگٹ سے متعلق ہدایات تھیں، اسکے علاوہ ملزم کی جیب سے برآمد چابی کی چین پر لفظ داعش بھی لکھا ہے۔