گجرات میں ڈکیتی کی ایک اور واردات، کوٹ غلام کے رہائشی سے اسلحے کے زور پر پونے 2 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام کے رہائشی زاہد عمران کو رات گئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ترکھا پل پر روکا۔
ملزمان نے اسلحے کے زور پر پونے 2 لاکھ روپے اور موبائل چھین لیا۔
پولیس تھانہ کنجاہ نے متاثرہ شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا۔