اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گجرات پولیس کے جوان کامران وڑائچ نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور میں ہونے والے پاورلفٹنگ کے مقابلے میں 300 کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ لاہور میں کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔

اس موقع پر منیجر پاکستان پولیس پاور لفٹنگ ٹیم مجید حسین ڈوگر انچارج سپورٹ انسپکٹر مسعود احمد بھی موجود تھے، پولیس افسران و جوانوں کی صحتمندانہ سرگرمیوں کیلئے پاور لفٹنگ کا مقابلہ ہوا۔

لاہور میں ہونے والے اس مقابلے میں پاکستان بھر سے آئے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

گجرات پولیس کے جوان کامران وڑائچ نے پولیس پاورلفٹنگ کے مقابلے میں 300 کلو وزن اٹھا کر پاکستان پولیس پاورلفٹنگ مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

ایس پی احمد زنیر چیمہ نے ہیوی ویٹ کیٹیگری میں 300 کلو گرام وزن اٹھانے پر گجرات پولیس کے جوان محمد کامران وڑائچ کو ونگ میڈل پہنایا۔

کامران وڑائچ نے گولڈ میڈل حاصل کر کے ایک بار پھر گجرات پولیس کا سر فخر سے اونچا کر دیا۔

ایس پی احمد زنیر چیمہ نے مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی وننگ میڈلز پہنائے اور رنرز اپ کو بھی شاباش دی۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے کھلاڑیوں کیلئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے مزید کہا کہ صحتمندانہ سرگرمیوں کیلئے مختلف کھیلوں کے ایونٹس پولیس اہلکاروں و افسران کی جسمانی و ذہنی استعداد کار کو بڑھاتا ہے۔

latest urdu news