اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ڈنگہ میں سکول بس پر فائرنگ، 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ڈنگہ میں نجی اسکول کا پیچھا کرتے ہوئے ہوٹنگ اور نازیبا اشارے کرنے اور فائرنگ کرنے والے 4 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق نجی اسکول کی بس بچوں کو لے کر چیلیا نوالہ جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے اوور ٹیک کرتے ہوئے بس کے قریب آ کر ہوٹنگ شروع کر دی۔

بس ڈرائیو کے مطابق وہ ڈنگہ سکول کے بچوں کو لے کر چنن سے چیلیانوالہ جا رہا تھا۔ کہ ساڑھے 12 بجے کے قریب لوکڑی چارگاہ ڈنگہ کے نزدیک پہنچا تو نامعلوم اوباش لڑکے موٹر سائیکل پر آئے اور بس کو سائیڈنگ کروانے لگے۔ ہوٹنگ کرنے اور نازیبا اشارے بازی شروع کر دی۔ ایک نے پسٹل سے ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

نجی اسکول کے ٹرانسپورٹ منیجر کی درخواست پر ڈنگہ پولیس نے چاروں لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش سب انسپکڑ تھانہ ڈنگہ احمد حسن کے سپرد کردی ہے۔

پولیس نے 4 ملزمان کے خلاف مقدمے کا ندراج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا، پولیس نے ملزمان کے کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

latest urdu news