اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سرائے عالمگیر میں 28 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب گیا

ریسکیو ٹیم کے مطابق ایک 28 سالہ نوجوان جوکہ نہر کے کنارے ٹانواں گاؤں میں رہائش پزیر تھا اور محنت مزدوری کرتا تھا۔

نوجوان کے والد کے مطابق نوجوان رات کو گھر پر سویا تھا لیکن آج صبح 06 بجے کے قریب وہ گھر پر موجود نہ تھا، اس کی تلاش میں نہر کے کنارے پہنچا تو اس کے کپڑے اور جوتے نہر کے کنارے پڑے تھے لیکن وہ موجود نہ تھا جس کے بعد  والد کو شک گزرا کہ وہ گھر سے نہانے کے لئے نہر پر آیا ہوگا اور نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

ریسکیو ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مبینہ طور پر ڈوبے ہوئے آدمی کو نہر میں سے تلاش کرنے کے لئے ریسکیو بوٹ کی مدد سے بوٹ تھراٹلنگ ٹیکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

وقوعہ پر نہر کی چوڑائی 200 فٹ گہرائی تقریبا 15 فٹ اور پانی 05 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بہہ رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشہ روز ایک 14 سالہ لڑکی بھی سرائے عالمگیر نہر میں ڈوب گئی تھی جس کی نعش کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔

latest urdu news