اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گجرات میں ڈکیتی کی خوفناک واردات، ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل

گجرات کے علاقہ گورالہ میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے دیرکے کلاں کا نوجوان 25 سالہ رحمان ارشد جانبحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دیرکے کلاں کا رہائشی 25 سالہ رحمان ارشد اپنے بھائی عثمان ارشد اور 2 دوستوں کے ہمراء گورالہ کی طرف جا رہے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق اسلحہ بردار ملزمان نے انہیں روکا اور فائرنگ کر دی، ایک گولی رحمان ارشد کے سینے میں لگی جبکہ باقی کے 3 لوگوں نے زمین پر لیٹ کر اپنی جان بچائی۔

مدعی مقدمہ عثمان ارشد کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں کی اپنی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی بھی شدید زخمی ہوا جسے وہ موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ باندھ کر فرار ہوگئے۔

عثمان ارشد کا کہنا ہے کہ انہوں نے زخمی ہونے والے رحمان ارشد کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے مقتول کے بھائی عثمان ارشد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

latest urdu news