اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کھاریاں ڈنگہ روڈ پر خوفناک حادثہ، خاتون جاں بحق

کھاریاں ڈنگہ روڈ پر خوفناک حادثہ، 1 خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی۔

کھاریاں میں ڈنگہ روڈ پر پنڈی سلطان پورہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پیٹرول پمپ سے پیٹرول ڈلوا کر روڈ پر چڑھتے ہوئے موٹر سائیکل کو پیچھے سے آتے ہوئے ایک اور موٹر سائیکل نے ہٹ کیا۔

حادثے میں خاتون کے سر میں شدید چوٹ آئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگئی جبکہ ایک مرد کو بھی سر میں شدید چوٹ آئی جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر 2 افراد کو موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

latest urdu news