اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ڈنگہ میں 25 سالہ نوجوان چچا کے ہاتھوں قتل

ڈنگہ میں تلخ کلامی پر چچا نے فائرنگ کر کے 25 سالہ بھتیجے کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈنگہ کے نواحی گاؤں دھکڑانوالی میں 25 سالہ دانیال اور اس کے چچا مشتاق میں معمولی تلخ کلامی ہوئی۔

نتیجے میں چچا کی فائرنگ سے دانیال شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم خود بھی فائر لگنے سے معمولی زخمی ہوا۔

نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے چچا کیخلاف مقدمہ کا اندراج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

latest urdu news