اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گجرات میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت اجلاس

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، محکمہ صحت و الائیڈ ڈیپارٹمنٹ ڈینگی سرویلنس احسن طریقے سے سرانجام دیں، بوگس سرگرمی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری افسران اپنے دفاتر، رہائش گاہوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں، ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ڈینگی سرویلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آیاز ناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل چوہدری محمد فاروق، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طاہر عزیز، ڈی او سول ڈیفنس اشفاق احمد سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے، تمام ادارے اپنی اپنی ذمہ داری کے مطابق ڈینگی سرویلنس سرانجام دیں۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جنرل پریکٹیشنر سمیت سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں، ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

latest urdu news