اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سی آئی اے پولیس کی کاروائی، اسحاق ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (31جنوری 2024؁ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں،چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

انہی احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اعجاز کی زیرِنگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹر انصر موہل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسحاق ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے چار لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی۔

پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے عدالت طلب

گرفتار ملزمان میں اسحاق، رمضان اور ساجد شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں راہ گیروں سے اسلحہ کے زور پر قیمتی سامان اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔