اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شراب پینے سے روکنے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی

بھارت، شوہر نے شراب پینے سے روکنے پر بیوی کو آگ لگا دی۔

میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے دوارکا ڈبری میں پیش آیا جہاں نشے کا عادی شوہر اپنی بیوی کو آگ لگا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر شراب پینے کا عادی تھا اسی وجہ سے آئے روز اسکا جھگڑا بیوی سے ہوتا رہتا تھا۔

latest urdu news

پولیس نے بتایا کہ جمعرات کے روز بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور نریندر نے طیش میں آکر اپنی بیوی بنیتا پر مٹی کا تیل ڈالا اور اسے آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق جیسے ہی آگ لگانے کا واقعہ رونما ہوا اور چیخ و پکار مچی تو پڑوسی فوری مدد کیلئے آئے اور بنیتا کو اسپتال منتقل کیا، پولیس کا بتانا ہے کہ جسم آگ لگنے کی وجہ سے 20 فیصد تک جھلس گیا ہے جسکا علاج جاری ہے جب کہ ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔