بھارتی ریاست کرناٹکا میں بیٹے نے ناشتہ نہ دینے پر لوہے کی راڈ سرپر مار کر اپنی والدہ کو قتل کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ کرناٹکا کے ضلع ملباگل میں اس وقت پیش آیا جب مقتولہ بچوں کو اسکول بھیجنے کیلئے ناشتہ تیار کر رہی تھی۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم بیٹے نے بتایا کہ واقعے کے روز اس نے والدہ سے ناشتہ لگانے کو کہا جس پر والدہ نے ناشتہ لگانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکا بیٹا نہیں ہے۔
بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ ماں کا انکار سن کر وہ طیش میں آگیا اور اس نے لوہے کی سلاخ اٹھا کر والدہ کے سر پر دے ماری جس سے انتقال کر گئیں، بھارتی پولیس کے مطابق قتل کے بعد ملزم خود پولیس اسٹیشن پہنچا جہاں اس نے پولیس اہلکاروں کے سامنے اپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔