اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف قاسم سوری کی اپیل کی سماعت کا تحریری حکم جاری

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کی اپیل کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کی اپیل کی پچھلے روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد، سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کی اپیل کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ قاسم سوری جان بوجھ کر متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، قاسم کے بھائی نے عدالتی نوٹس قبول کرنے سے انکار کردیا، سابق ڈپٹی اسپیکر اور پارلیمنٹ کے رکن کا یہ رویہ افسوسناک ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ قاسم سوری کے سمن کوئٹہ کے اخبارات میں شائع کیے جائیں اور قاسم سوری کے گھر کے باہر نوٹس بھی لگائے جائیں۔ کیس کی اگلی سماعت 9 جولائی کو ہوگی۔

یاد رہے کہ قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے موکل سے کسی قسم کے رابطے میں نہیں ہیں۔

latest urdu news