پشاور، ٹریفک پولیس اہلکاروں کو پاکستان تحریک انصاف کے پی ایم پی کا چالان کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے ٹریفک اہلکار کے خلاف شکایت درج کرائی کہ انہوں نے میرے ساتھ بدسلوکی کی ہے، شکایت کی بنیاد پر ٹریفک اہلکاروں کو معطل بھی کر دیا گیا۔
اس حوالے سے مسٹر شیر علی آفریدی نے بتایا کہ جب ٹریفک آفیسر نے انہیں سٹاپ کا اشارہ دیا تو انہوں نے اپنی گاڑی روک دی اور ان کے بھائی نے ٹریفک آفیسر کو بتایا کہ وہ ایم پی اے ہیں اور جیسے ہی بات چیت شروع ہوئی تو ٹریفک آفیسر نے نامناسب الفاظ کا استعمال شروع کردیا اور میرے ساتھ بدسلوکی کی۔
واضح رہے کہ شیر علی آفریدی پی کے 77 سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔