اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,488FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

مقدمات بھگت لیں گے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمر ایوب

گوجرانوالہ، تحریک انصاف پارٹی کے رہنما اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ مقدمات بھگت لیں گے لیکن کبھی بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے گوجرانوالہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے ڈاکوؤں سے زیادہ زہر آلود یہ پکے ڈاکو ہیں، 450 ارب کھا جاؤ اور کہو کہ پوچھ گوچھ ہی نہ ہو۔

عمر ایوب نے کہا کہ آپ سوچ نہیں سکتے ہیں کہ بجٹ پیش کرنے کے بعد مہنگائی کا کتنا بڑا طوفان آئے گا، موجودہ حکومت آزاد کشمیر کو 3 ارب نہیں دے سکی، جو وہاں واقعات ہوئے اُن پر دنیا نے انگلیاں اٹھائی۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی سب کو رہا کیا جائے، ہم قانونی کارروائی کریں گے لیکن عمر ایوب پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کیجانب سے فارم 47 کے ذریعے پارلیمنٹ میں آئے ممبران کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ حزب اقتدار پارٹیوں کیجانب سے بھی ردعمل آتا رہتا ہے، اسی لیے سنی اتحاد کونسل اور حکومت کے درمیان سیاسی کشیدگی وقت کیساتھ بڑھتی جارہی ہے۔

latest urdu news