اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,488FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

شہباز شریف کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے سینئر سیاسی رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت کا عمل مکمل کر لیا ہے اور پیپلز پارٹی کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

اس تناظر میں وفاقی وزیر احسن اقبال کو ایک اہم ٹاسک سونپا گیا ہے، اس وقت پیپلز پارٹی کی قیادت میں کابینہ میں شمولیت اور وزارتوں کی تعداد کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایکشن لیا ہے۔

احسن اقبال نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ سے رابطہ کیا۔

latest urdu news