اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

جو بائیڈن کے بیٹے بندوق خریداری کیس میں قصور وار قرار

نیویارک، امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو بندوق کی خریداری کیس میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو بندوق کی خریداری کے کیس میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ امریکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ریاست ڈیلاویئر کی 12 رکنی جیوری نے ہنٹر بائیڈن کو تین سنگین جرائم کا مجرم قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکی صدر کے بیٹے نے 2018 میں منشیات اور ہینڈ گن کے بارے میں غلط بیانات دیے تھے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اس فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں اور ہم عدالتی نظام کا احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عدالت نے پورن اسٹار کو خاموش کرانے کیلئے ادائیگی رقم کو چھپانے کے الزام میں مجرم قرار دیا تھا۔

latest urdu news