اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

رہائشی عمارت میں آگ بھڑ ک اٹھی، 41 افراد لقمہ اجل بن گئے

کویت، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کے شہر المنقف میں 12 جون کو صبح کے وقت عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کے مطابق انتظامیہ کو 6 بجے صبح کے وقت آتشزدگی کے بارے میں پتہ لگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ رہائشی عمارت میں تقریباََ 160 ملازمین رہائش پذیر تھے، جن میں کافی لوگوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، جو ابھی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ہلاکتیں دھوئیں کے سبب دم گھٹنے سے ہوئیں ہیں، مستقبل میں ہم کمپنیز کو خبردار کریں گے کہ بہت زیادہ ورکرز کو ایک جگہ نہ رکھا جائے، کمپنی کا نام، ہلاک ورکرز کی قومیت اور دیگر تفصیلات جاری نہیں کیں۔

رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، دوسری جانب عمارت کے مالک اور کمپنی کے ہیڈ کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

latest urdu news