اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

امریکہ نے روس کے خلاف پابندیوں کا دائرہ وسیع کردیا

نیویارک، امریکا نے روس کے خلاف پابندیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے چینی کمپنیوں پر روس کو سیمی کنڈکٹرز فروخت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندیوں سے سائنس، دفاع، خزانہ اور توانائی کے شعبے شدید متاثر ہوگئے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے روسی شہریوں کو سافٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکہ کیجانب سے لگائی گئی پابندی سے روسی فوج سے وابستہ غیر ملکی مالیاتی ادارے متاثر ہوں گئے، یعنی ایشیا، یورپ اور افریقہ میں 300 سے زیادہ افراد اور ادارے زد میں آئیں گے۔

اس تناظر میں روس کو امریکی سامان کی فروخت پر بھی پابندی ہے۔

اس سلسلے میں امریکہ نے روسی مالیاتی اداروں کے ساتھ لین دین کرنے والے بینکوں کو وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔

latest urdu news