اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بیلف مقرر کرتے ہوئے دفتر کھولنے یعنی ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا کہ جس کے بعد بیلف نے پی ٹی آئی کے دفتر کو ڈی سیل کروایا تھا۔
یاد رہے کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انسداد تجاوزات مہم کے تحت گزشتہ ماہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کا ایک حصہ مسمار کرکے دفتر کو سیل کردیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ دفتر فوری کھولنے یعنی ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔