اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گجرات پولیس کی کاروائی، دوران ڈکیتی قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

گجرات پولیس نے ڈکیتی کے دوران شہری کا قتل کر کے فرار ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ ماہ تھانہ صدر گجرات کے علاقہ میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دوران واردات دھیرکے کلاں کے رہائشی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز بھٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے انتھک محنت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی اور قتل کی اس واردات کو انتہائی قلیل عرصہ میں ٹریس کرکے ایک ڈکیت علی حسن کو جی ایم سی ہسپتال گوجرانولہ سے گرفتار کرلیا جو کہ زیر علاج تھا۔

ملزم سلیمان کو پاکستان ایران بارڈر سے گرفتار کرلیا جوکہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

گرفتار ملزم سلیمان سے آلہ قتل پسٹل اور مال مسروقہ 6 عدد موٹر سائیکل مالیتی 4 لاکھ روپے برآمد ہوا۔

ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کہا ہے ضلع سے جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

latest urdu news