اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بھارتی اداکار کی لاش گھر سے برآمد، تفتیش شروع

تامل فلموں کے اداکار پردیپ وجین کی لاش ان کے گھر سے ملی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پردیپ بدھ کی شام چنئی میں اپنے گھر پر مردہ پائے گئے، پولیس کو شبہ ہے کہ گھر میں حادثاتی طور پر گرنا اس کی موت کا سبب ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 39 سالہ پردیپ گھر میں اکیلا رہتا تھا اور اس نے چند روز قبل چکر آنے اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی اور مدد طلب کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے دوست نے بدھ کے روز پولیس کو آگاہ کیا کہ ان سے رابطہ کرنے کے لیے فون کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا اور پھر دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود جواب نہیں دیا۔

جب پولیس نے سامنے کا دروازہ توڑا تو پردیپ باتھ روم میں مردہ پایا گیا جس کے سر اور چہرے پر زخم تھے۔

پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اوراس حوالے سے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

پردیپ نے کئی مشہور تامل فلموں میں اپنی اداکاریکے جوہر دکھائے ہیں۔

latest urdu news