اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جنگ میں روس کا ساتھ دینے پر نیٹو سربراہ نے چین کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا

نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ نے چین کو یوکرین کی جنگ میں روس کی حمایت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسٹولٹن برگ نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین ایک طرف یوکرین کی جنگ میں روس کا ساتھ دیتا ہے اور دوسری طرف یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن یہ دوہرا عمل زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس میزائل بنانے اور یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کرنے کے لیے چینی مائیکرو الیکٹرانکس جیسی تکنیکی مدد استعمال کر رہا ہے۔

نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ اگر چین نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ہمیں کسی وقت اس پر مالی پابندیاں لگانے پر غور کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ روس کی حمایت کرنے پر چین پر پہلے ہی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، گزشتہ ماہ امریکا نے ہانگ کانگ اور 20 چینی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں۔

دوسری جانب چین نے ماسکو کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانون کے مطابق روس کو مہلک ہتھیار یا ایسی اشیاء مہیا نہیں کرتا کہ جن کا دوہرا استعمال ہو۔

latest urdu news