اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,488FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

غزہ میں جنگ جاری رکھنے پر اختلافات:اسرائیلی وزیراعظم نے جنگی کابینہ تحلیل کردی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اختلافات بڑھنے کے باعث اپنی 6 رکنی جنگی کابینہ کو تحلیل کر دیا ہے۔

فلسطین کے مقبوضہ غزہ کی پٹی میں جنگ جاری رکھنے پر اختلافات کے باعث حالیہ دنوں میں 6 رکنی جنگی کابینہ کے وزراء نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کابینہ کے وزراء کے مستعفی ہونے کے بعد، وزیر اعظم نیتن یاہو پر انتہا پسند جماعتوں کی طرف سے دباؤ تھا کہ وہ اپنی جنگی کابینہ میں نئے اراکین کو شامل کرے۔

لیکن آج اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بینی گینٹز کے استعفیٰ کے بعد کابینہ کی تشکیل کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بینی گینٹز اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما ہیں، لیکن 7 اکتوبر کے بعد تشکیل پانے والی چھ رکنی جنگی کابینہ کا حصہ تھے۔

بینی گینٹز نے اپنے استعفے کے بعد مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو ہمیں جنگ میں حقیقی کامیابی حاصل کرنے سے روک رہے تھے اور اسی وجہ سے ہم نے ہنگامی کابینہ چھوڑ دی۔

دریں اثناء سابق اسرائیلی سفارت کار الون نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے اپنی جنگی کابینہ کو تحلیل کرنے کے فیصلے کے بعد غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اضافے کا امکان ہے۔

latest urdu news