اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

تیل لیک ہونے سے سنگا پور کا مشہور ساحل بند

سنگا پور میں مشہور سیاحتی ساحل خام تیل لیک ہونے سے سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

سنگاپور کے Sentosa آئی لینڈ کے ٹان جونگ بیچ کو بحری جہازوں کے ٹکراؤ کے بعد خام تیل کی لیکج کے باعث بند کر دیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کی لیکج سے ساحل کا پانی سیاہ مادے میں تبدیل ہو گیا۔ حکومتی ادروں کی جانب سے 16 بحری جہازوں کی مدد سے صفائی کا عمل جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے ساحل کو سیاحوں کے لیے بند کیے جانے کے بعد سمندر کی صفائی کے دوران علاقے سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اتھارٹیز کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے کہ سنٹوسا آئی لینڈ کے تینوں ساحلوں کو صفائی کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ جس دوران وہاں تیرنے اور سیر و سیاحت جیسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں۔

latest urdu news