بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ بہرے پن کی نایاب بیماری کا شکار ہو گئیں۔
گلوکارہ نے اپنی اس بیماری کے متعلق انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا۔ اپنے تفصیلی نوٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس بیماری کے متعلق انہیں ایک ہفتے قبل پتہ چلا۔
گلوکارہ نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل وہ جب ایک فلائٹ سے باہر نکلیں تو انہیں محسوس ہوا کہ انہیں کچھ سنائی نہیں دے رہا۔ گلوکارہ نے کہا کہ واقعے کے بعد کچھ ہمت پیدا کی اور اپنے تمام دوستوں اور مداحوں کے لیے اپنی خاموشی توڑنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ مداح اور خیر خواہ ان سے پوچھ رہے تھے کہ وہ منظر عام سے کیوں غائب ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ اس بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد جب ڈاکٹر سے رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ بیماری کی وجہ ایک وائرل حملہ ہے۔
الکا یاگنک نے لکھا کہ وہ اس بیماری کے متعلق بے خبر تھیں، میں اس بیماری سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہوں۔گلوکارہ نے صحت مند ہونے کے بعد اپنی آواز کا جادو دوبارہ جگانے کے عزم کا اظہار کیا۔
گلوکارہ نے مدحواں اور چاہنے والوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست بھی کی، ادکارہ نے ساتھی گلوکاروں اور مداحوں کے لیے پیغام میں لکھا کہ وہ اونچی آواز میں ہیڈ فون کے استعمال سے پرہیز کریں۔