اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

حارث رؤف امریکا میں مداحوں کے ساتھ الجھ پڑے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف امریکا میں ہوٹل کے باہر فینز کے ساتھ الجھ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو کیلئے بحث ہوئی، حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ ہوٹل کی طرف جا رہے تھے، فین نے مبینہ طور پر حارث رؤف کو گالی دی جس کا حارث رؤف بار بار ویڈیو میں کہہ رہے ہیں۔

حارث رؤف اور فین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا، فین نے جواب میں کہا کہ ایک تصویر کا ہی تو کہا ہے، حارث رؤف فین کو مارنے کیلئے دوڑے، اہلیہ نے روکنے کی کوشش کی۔

حارث رؤف کو دیگر فینز نے بھی روکا، حارث رؤف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے آپ کی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انتہائی بری پرفارمنس کے بعد ٹولیوں کی صورت میں وطن روانہ ہو گئے ہیں۔

latest urdu news