پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پختونخوا کی عوام سے تحریک انصاف کو ووٹ ڈالنے کا انتقام لیا جا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 روز سے صوبے میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، عوام کا قربانی کا گوشت گھروں میں خراب ہو رہا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عوام سے تحریک انصاف کو ووٹ ڈالنے پر انتقام لیا جا رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا۔ ہمیشہ ہماری عوام سے بدلہ لیا گیا، ہماری زمینوں پر تربیلا ڈیم بنایا گیا اور ہم ہی لوڈ شیڈنگ برداشت کر رہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بھی ان معاملات پر احتجاج کریں گے، بجٹ تقریر میں اس معاملے کو اٹھایا جائے گا، لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی کسی صورت بھی منظور نہیں۔
دوسری جانب بیرسٹر سیف محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ راج کماری مریم نواز کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی اور خواتین کو اذیتیں دی جا رہی ہیں، عمران خان پر جعلی مقدمات بنائے جا رہے۔
انہوں کے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے عید کے بعد فیصلہ کن معرکہ شروع ہو گا،جعلی حکومت کو زمین بوس کر کے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقین بنائی جائے گی۔