راولپنڈی، پارٹی رہنماؤں نے آج عمران خان سے ملاقات کرنی تھی جو اڈیالہ جیل میں قید ہیں تاہم جیل انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی ملاقات پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے 6 رہنما جن میں رؤف حسن، شبلی فراز، رائے حسن نواز، ثناء اللہ مستی خیل، خالد خورشید اور کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور آج اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جیل حکام علی امین گنڈا پور کی ملاقات پر اعتراض کررہے ہیں اور ان کی جگہ ملاقات کی لسٹ میں کسی اور رہنما کو ایڈ کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کو گزشتہ چند روز سے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہیں، علی امین گنڈا پور بحیثیت وزیراعلیٰ وفاقی حکومت سے اپنا حق لینے کے سلسلے میں بیانات دے رہے ہیں اور اسکی مخالفت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے مختلف مواقعوں پر اعتراضات عائد کیے جارہے ہیں۔