بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گرمی کی لہر کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں 2 روز میں گرمی کی لہر سے 52 افراد ہلاک ہوئے اور نئی دہلی میں 11 سے 19 جون تک گرمی کی لہر کے دوران 192 بے گھر افراد بھی ہلاک ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اس موسم گرما میں بھارت میں ہیٹ اسٹروک کے 40 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور یکم مارچ سے 18 جون کے درمیان کم از کم 110 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیورو آف میٹرولوجی نے اس ماہ درجہ حرارت معمول سے کئی گنا زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی ہے، نئی دہلی میں بدھ کو 50 سال کے عرصے کی گرم ترین رات تھی۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ہیٹ ویو کی وجہ سے تقریباََ 922 حجاج کی اموات کی تصدیق کی جاچکی ہیں، جن میں 32 پاکستانی حاجی بھی شامل ہیں۔