اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی نے ڈیڑھ سال زور لگایا لیکن کچھ نہیں ہوا، خواجہ آصف

اسلام آباد، وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈیڑھ سال کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوا اس لیے اب گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عون چوہدری بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جنرل امجد اعوان کے گھر گاڑی کی ڈگی میں بٹھا کر لے گئے، وہاں بانی پی ٹی آئی نے جنرل باجوہ کے پاؤں نہیں چھوئے، باقی سب طرح کی منتیں کیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ اب کسی اور کے گٹے پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جتنے جوتے چاٹے ہیں اتنے کسی نے نہیں چاٹے۔

خواجہ آصف کا یہ کہنا تھا کہ اگر مجبور کیا گیا تو ان لوگوں کے نام بتاؤں گا جنہوں نے ہمارے پاس آکر پی ٹی آئی کے بانی کو گالیاں دیں۔

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران حکومتی بینچوں پر قہقہے گونجتے رہے۔

latest urdu news