اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

شادی کی تقریب میں دلہن انتقال کرگئی

سفید عروسی لباس پہنی دلہن اپنی شادی کے دن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مصر کے المنیا گورنریٹ میں واقع بنی مزار سینٹر کے چرچ میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق 20 سالہ دلہن کی شادی کی تقریب چرچ میں منعقد ہوئی، تقریب کے دوران دلہن کودل میں شدید درد محسوس ہوا تاہم شادی کی تقریب کی وجہ سے اہلخانہ دلہن کو اسپتال لیجانے سے قاصر رہے۔

اطلاعات کے مطابق شادی کے بعد دلہن کا درد بڑھ گیا اور اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دلہن کی موت حادثہ ہے قتل نہیں، تاہم دلہن کی موت کے بعد خوشی کی یہ شادی دونوں خاندانوں کے لیے صدمہ بن کر رہ گئی۔

latest urdu news