اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کیلئے 535 ملین ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے۔

عالمی بینک کیجانب سے یہ قرض پاکستان کو سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں اور زراعت کے شعبوں میں زیر استعمال لانے کیلئے دی گئی ہے۔

ورلڈبینک کے مطابق 400 ملین ڈالر سماجی تحفظ منصوبے کیلئے ہیں جب کہ سندھ میں زراعت کے منصوبوں کیلئے 135 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ بینک یا ورلڈ بینک گروپ پانچ بین الاقوامی اداروں پر مشتمل ہے، اس کا بنیادی مقصد مشرقی اور افریقی ممالک میں مغربی مصنوعات کے لیے ایک مارکیٹ بنانا اور مغربی ممالک کو امیر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ بینک گروپ کا سب سے بڑا ادارہ بین الاقوامی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی ہے جسے عام طور پر ورلڈ بینک کہا جاتا ہے، ورلڈ بینک کا دفتر امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی (ڈسٹرکٹ آف کولمبیا) میں واقع ہے۔

latest urdu news