اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ انہوں نے آج تک کبھی گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی کبھی پکایا ہے۔
زارا نور عباس عیدالضحیٰ کے موقع پر اپنے شوہر اسد صدیقی کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں نظر آئیں پروگرام میں اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے کبھی گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا۔
زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ میں عید کے لیے لاہور آئی تھی، میری والدہ کے گھر میں بڑی دعوت تھی لیکن میں عید یا کسی اور دن کبھی کچن نہیں گئی اور نہ ہی کبھی اپنے شوہر کے لیے کچھ پکایا ہے۔
اداکارہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ مجھے کب کھانا پکا کر کھلاؤ گی؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ کے بیان کے مطابق اس بار انہوں نے نمکین گوشت تیار کرکے اپنے شوہر کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب اس پروگرام میں شریک اسد صدیقی نے بتایا کہ ان کی والدہ ہر سال قربانی کے گوشت کی تقسیم کا خود بندوبست کرتی ہیں۔