راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے اور نیب کے دو گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی جبکہ دیگر 2 گواہوں پر ابتدائی جرح بھی ہو گئی ہے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی۔
ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء عثمان گل، ظہیر چوہدری و دیگر پیش ہوئے، نیب کیطرف سے پراسیکیوٹر چوہدری نذر، عرفان بھولا اور سہیل عارف پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بھی جیل سے کمرہ عدالت لے جایا گیا، بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی، عدالت نے جیل ڈائریکٹر کو بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیدیا ہے۔
سماعت کے دوران نیب کے 2 گواہوں پر جرح مکمل اور 2 دیگر گواہوں پر ابتدائی جرح بھی کی گئی، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔