غزہ کے بحران کو سنبھالنے والے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اور عہدیدار اینڈریو ملر نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
امریکی اہلکاروں میں سب سے سینیئر اور امریکی محکمہ خارجہ میں اسرائیل فلسطین امور کے ماہر اینڈریو ملر نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
اینڈریو ملر امریکی محکمہ خارجہ میں اسرائیلی اور فلسطینی امور کے بطور معاون کردار ادا کر رہے تھے اور اینڈریو ملر نے اپنے استعفیٰ کی بنیادی وجہ خاندانی ذمہ داریاں بتائی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینڈریو ملر کا کہنا تھا کہ وہ جنگ کی وجہ سے اپنے مصروف شیڈول کے باعث اپنے خاندان کے لیے وقت نہیں دے سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریو ملر اسرائیل نواز پالیسیوں کے بلکل خلاف تھے، مستعفی اینڈریو ملر فلسطینی ریاست کے حمایتی اور فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنے والے تھے۔